28 ستمبر 2011 - 20:30

آج ایران کےمقدس شہرقم سمیت مختلف مقامات پرحضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھاکےیوم ولادت باسعادت کی مناسبت سےجشن وسرود کی محفلیں منعقد ہوئيں ۔

ابنا: اس مناسبت سےسب سےبڑا اجتماع قم میں حضرت معصومہ کےحرم میں منعقد ہوا۔جس میں خطباء وشعراء نےحضرت معصومہ کی زندگي کےمختلف پہلؤں اور آپ کی سیرت طیبہ پرروشنی ڈالی ۔ موصولہ رپورٹ کےمطابق قم میں موجودپاکستان اور ہندوستان سمیت مختلف ممالک کےطلباء نےبھی حضرت معصومہ کےیوم ولادت کی مناسبت سے پروگراموں کااہتمام کیاتھا۔جس میں شعراء نےبارگاہ معصومہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام ساتویں امام حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی بیٹی اورنہایت مقدس خاتون تھیں آپ پہلی ذیقعدہ 173 ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں ۔ اور اٹھائیس سال کی عمر میں 10 ربیع الثانی سن 201 ہجری قمری قم المقدس میں وفات پائی ۔آپ کاروضہ اقدس ایران کےایک مذہبی شہرقم ميں ہے۔........... /169